شمالی وزیرستان: فائرنگ سے پولیٹیکل محرر شہید، 3 لیویز اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان: فائرنگ سے پولیٹیکل محرر شہید، 3 لیویز اہلکار زخمی
شمالی وزیرستان: فائرنگ سے پولیٹیکل محرر شہید، 3 لیویز اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پولیٹیکل انتظامیہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر حمید اللہ شہید اور تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد ایاز خان کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ کا واقعہ تحصیل میران شاہ کے علاقے کم سروبی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے راستے میں گھات لگا کر ان پر حملہ کیا۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ شہید جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا۔