نازیبا پوسٹ،ن لیگ سوشل میڈیا سیل کے ممبر سمیت تین افرادکیخلاف مقدمہ
خانیوال (ویب ڈیسک )ادراوں کے خلاف نازیبا پوسٹیں لگانے پر ن لیگ سوشل میڈیا سیل میاں چنوں کے ممبر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہائی نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور میں شبیر ملک اور غلام صفدر کی درخواست پر ملزمان محمد یحیی ،الیاس اور ن لیگ میڈیاسیل میاں چنوں کے ممبر کامران رفیق غازی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،ملزمان تاحال ملزم مفرور ہیں۔