مقبوضہ کشمیر میں تین گھنٹوں میں مجاہدین کے قابض بھارتی فوج پر 4 گرنیڈحملے ،6اہلکار شدید زخمی
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر مجاہدین نے تین گھنٹوں کے وقفے میں چار گرنیڈ حملوں کی بو چھاڑ کر تے ہوئے 6سیکیورٹی اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا ہے ،مقبوضہ وادی میں مجاہدین کی مقامی تنظیم ’’جیش محمد ‘‘ نے قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں پٹرولنگ پر متعین سینٹرل ریزروپولیس فورس (سی آر پی ایف)پرآج شام کو تین گھنٹے کے مختصر وقفہ میں مختلف مقامات پر جیش محمد کے مجاہدین نے چار گرنیڈ حملے کئے ہیں جس میں سی آر پی ایف کے6اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ،مجاہدین کی طرف سے قابض فورسز کے خلاف پہلا حملہ کدال کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس پر اس وقت کیا گیا جب وہ علاقے کا گشت کر رہی تھی ،اس حملے میں تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک مقامی شہری کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔اس حملے کے تھوڑی دیر بعد ہی بھارتی سیکیورٹی فورسز پر دوسرا حملہ بدشا برج کے پاس ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ان دو حملوں کے بعد سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی تاہم اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد مجاہدین نے سری نگر کے علاقے جہاں گیر چوک میں گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز پر ایک اور گرنیڈ حملہ کر دیا ،یہ حملہ 300میٹر کی دوری سے کیا گیا جبکہ قابض سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر چوتھا حملہ مومنہ آباد کے علاقے میں ہوا ۔تیسرے حملے میں بھی دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تاہم مومنہ آباد میں ہونے والے حملے میں کتنے سیکیورٹی اہلکار زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں اس بارے کچھ نہیں بتا جا رہا ۔دوسری طرف مقبوضہ وادی میں آزادی کی جنگ لڑنے والی مقامی جہادی تنظیم ’’جیش محمد ‘‘ نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے ان چاروں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے ۔
رمیں سنیچر کی شام کو ڈھائی گھنٹے کے اندر ملیٹنٹوں نے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑیوں پر چار گرینیڈ حملے کئے۔ان حملوں میں سی آر پی یاف کے 4 جوانوں سمیت ایک مقامی شہری زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جیش محمد نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج پر مجاہدین نے اپنے حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کیا تھا تاہم مجاہدین کے حملوں سے خوفزدہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی فوج کو سیز فائر کا حکم دیا تھا تاہم مجاہدین نے راج ناتھ سنگھ کے اس اعلان کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔