ستاروں کی روشنی میں آپ کا 02 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 02 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 02 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

02جون اتوار۔ دوسروں کیساتھ محتاط گفتگو کریں۔نئے معاہدے کرنا منفعت بخش رہے گا۔ خاص مقاصد کے تحت سفر وسیلہئ ظفر ہو گا۔ مہمانوں کی آمد متوقع ہے جس کی وجہ سے مصروفیت رہے گی۔

ثور

02جون اتوار۔ شریک کار کا تعاون حاصل رہیگا۔ کسی دوست کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔شریک کار کے تعاون سے بہت سے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ گھریلو امور میں توجہ دیں۔

جوزا

02جون اتوار۔ شراکت داری کرتے وقت محتاط رہیں۔ کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے اور کام کی زیادتی رہے گی۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہوں گے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

سرطان

02جون اتوار۔ آرام کیلئے وقت نکالیں۔آپ کاروباری امور کی زیادتی میں سے گھریلو معاملات کے لیے بھی وقت نکالیں۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت بھی ضروری ہے۔

اسد

02جون اتوار۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں ورنہ نقصان ہو گا۔آپ کی خوداعتمادی اور قوتِ برداشت بعض معاملات سلجھانے میں مددگار ہو گی۔حالات میں بہتری آئے گی۔

سنبلہ

02جون اتوار۔ دوستوں کے ساتھ کسی تفریح مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان ہو گا۔ کسی دوست کے ساتھ تعلقات پر قابو رکھیں۔ اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔

میزان

02جون اتوار۔ گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ آرام کیلئے وقت نکالنا ضروری ہے۔خفیہ ذریعہ معاش سے فائدہ ممکن ہے۔ تخلیقی کاموں میں دلچسپی بڑھے گی۔ عشق و محبت کے امور بہتر رہیں گے۔

عقرب

02جون اتوار۔ کوئی چھوٹا سفر پیش آنیکا امکان ہے۔صحت کا خاص خیال رکھیں۔ آئندہ کی حکمت عملی مناسب طریقہ اور بزرگوں کے مشورہ سے طے کریں۔روزمرہ نجی معاملات حسب سابق ہوں گے۔

قوس

02جون اتوار۔ اہم امور میں بہت احتیاط برتیں۔آپ دوسروں کو اپنے خیالات کے مطابق قائل کر سکیں گے۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ گھریلو امور کی طرف رجحان رہے گا۔

جدی

02جون اتوار۔ کسی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی۔ علمی و ادبی مجالس میں شرکت کا موقع ملے گا۔ گھریلو تزئین و آرائش کر سکیں گے۔ صحت مندانہ اقدامات کر سکیں گے۔

دلو

02جون اتوار۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہو گا۔ حلقہ احباب وسیع ہو گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات کاروباری لحاظ سے مفید رہے گی۔ مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

حوت

02جون اتوار۔ نیا کام شروع کر سکیں گے۔ مخلص احباب سے مشورہ مفید رہے گا۔ آپ کوئی نیا کام شروع کرنے کے موڈ میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں آپ کو اپنے کسی قریبی ساتھی کا تعاون حاصل ہو گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم