بیٹھے بٹھائے کالج کا مالی کروڑ پتی بن گیا

بیٹھے بٹھائے کالج کا مالی کروڑ پتی بن گیا
بیٹھے بٹھائے کالج کا مالی کروڑ پتی بن گیا

  

بھکر (ویب ڈیسک)فالودے والے،پاپڑ والےاور ٹرک ڈرائیورکے بعد اب سرکاری کالج کے مالی کے نام بھی بے نامی اکائونٹ نکل آیا۔ضلع بھکر کے گورنمنٹ ڈگری کالج دریا خان میں درجہ چہارم کے مالی عاشق حسین کے بے نامی اکائونٹ کا انکشاف ہوگیا،ایف بی آر کی جانب سے تین کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کا جواب مانگنے پر غریب مالی کی رات کی نیندیں اڑ گئیں۔

ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر پریشان حال مالی مزید پریشانی کاشکار ہوگیا اور کہا میں غریب آدمی ہوں، مکان بھی قرض لے کر بنوایا ہے، اکاو¿نٹ میں تین کروڑ کہاں سے آگئے، بیان حلفی جمع کرادیا ہے، مجھے پریشان نہ کیا جائے۔سرکاری کالج کے مالی عاشق حسین کا کہنا ہے کہ میرا ان اکاو¿نٹس سے کوئی تعلق نہیں،جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔