وہ لڑکی جو سرگوشیاں کرکے سال کا کروڑ روپیہ کمالیتی ہے

وہ لڑکی جو سرگوشیاں کرکے سال کا کروڑ روپیہ کمالیتی ہے
وہ لڑکی جو سرگوشیاں کرکے سال کا کروڑ روپیہ کمالیتی ہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب پر کچھ لوگ مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں اور اپنا دیگر نوعیت کا فن دکھاتے اور پیسہ کماتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ کی ایک لڑکی سرگوشیاں کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کرکے کروڑوں روپیہ کما رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی کا نام لورین ووڈز ہے جو سرگوشیاں کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے اور ان سے سالانہ 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 11لاکھ روپے)تک سالانہ کما رہی ہے۔ اس کی محض ایک ویڈیو کو اب تک 7لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سرگوشیاں کرنے، دروازے پر دستک کی آواز، بال کاٹتے ہوئے تیز چلتی قینچی کی آواز، بالوں میں برش پھیرنے کی آواز اور دیگر اسی نوع کی عجیب آوازوں کی ویڈیوز یوٹیوب پر بہت مقبول ہو رہی ہیں اور لورین ہی نہیں، دیگر درجنوں یوٹیوبرز بھی ان عجیب آوازوں پر مبنی ویڈیوز سے اچھی خاصی رقوم کما رہے ہیں۔ ان آوازوں پر مبنی ویڈیوز کو ’اے ایس ایم آر ویڈیوز‘ (ASMR videos)کا نام دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ آوازیں سننے سے لوگوں کو ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ سے نجات ملتی ہے، چنانچہ ان ویڈیوز کے ناظرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ