چینی پرسبسڈی دینے والے کو ڈھونڈنے کے بعد حکومت اس کے ساتھ کیا سلوک کرے گی؟وفاقی وزیرعلی زیدی نے بڑا دعویٰ کردیا

چینی پرسبسڈی دینے والے کو ڈھونڈنے کے بعد حکومت اس کے ساتھ کیا سلوک کرے ...
چینی پرسبسڈی دینے والے کو ڈھونڈنے کے بعد حکومت اس کے ساتھ کیا سلوک کرے گی؟وفاقی وزیرعلی زیدی نے بڑا دعویٰ کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ چینی پر سبسڈی دینے والے کو ڈھونڈ کر نکال لیں گے اور سزا بھی ہوگی،وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کرونا سے حکمت عملی سے نمٹنا ہے،، سندھ حکومت نے پہلے دن سے ہی تباہی پھیر دی تھی۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرعلی زیدی نےکہاکہ چینی پرسبسڈی کےخلاف رہا ہوں، پتا نہیں کیوں شوگر مل مالکان سبسڈی لیتے رہتے ہیں؟آج تک میں نے کوئی شوگر مل والا غریب نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں ہےجوبھی قصور وارہوگااسےسزاملےگی،چینی انکوائری رپورٹ آگئی اب اس کی بنیاد پر ایکشن ہوگا، چینی پر سبسڈی دینے والے کو ڈھونڈ کر نکال لیں گے اور سزا بھی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کرونا سے حکمت عملی سے نمٹنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے پوش علاقوں میں لاک ڈاؤن تھا،پسماندہ علاقوں میں نہیں،سندھ حکومت نے پہلے دن سے ہی تباہی پھیر دی تھی۔انہوں نےکہا کہ سندھ حکومت 18ویں ترمیم کا سہارا لے رہی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا نظام صوبائی معاملہ ہوگیا، سندھ حکومت کے پاس صحت کا بجٹ تھا کیوں استعمال نہیں کیا؟۔

واضح رہےکہ چندروزقبل معاون خصوصی برائےاحتساب شہزاداکبرکاکہناتھاکہ چینی کمیشن رپورٹ شاہد خاقان عباسی کےکارناموں سے بھری ہے،ن لیگ نےتھرڈپارٹی ویلی ڈیشن کےبغیر سبسڈی دی جو کرمنل ایکٹ ہے، 4.1 ارب سبسڈی سندھ حکومت نےسٹیٹ بینک کے علم میں لائے بغیر دی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -