مہنگائی سے سفید پوش طبقہ مشکلات کا شکار ہے،شوبز شخصیات

مہنگائی سے سفید پوش طبقہ مشکلات کا شکار ہے،شوبز شخصیات

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ایک عام آدمی کیلئے زندگی گذارنا مشکل سے مشکل ہورہا ہے ملک میں کرونا وائرس اور مہنگائی بڑھنے کی رفتارگولی سے بھی تیزہوچکی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آ سکے۔شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث عام آدمی کو تھوڑا بہت سکون میسر آیا ہے۔دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضویپروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،عینی رباب،حمیرا،عروج اور نجیبہ بی جی نے قیمتوں میں نا قابل برداشت اضافے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔شوبز شخصیات کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ظالم درندوں کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے۔

عوام کو عمران خان اور ان کی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام انسان کا جینا محال ہورہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکیں۔ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آ سکے۔ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بڑی توقعات اور امیدیں وابستہ تھیں مگر جب سے تحریک انصاف بر سر اقتدار ائی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہ چکا ہے ِ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کا برا حال ہے۔

مزید :

کلچر -