نئے لوگوں سے ٹی وی کا معیار مزید بہتر ہوا،جاوید رضوی

نئے لوگوں سے ٹی وی کا معیار مزید بہتر ہوا،جاوید رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے نامور سینئر اداکار جاوید رضوی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں پذیرائی اچھا شگون ہے۔اچھے اور معیاری ڈرامے ہی ہماری پہچان ہیں۔نئے لوگوں کی انٹری سے ٹی وی کا معیار بھی مزید بہتر ہوا ہے۔لوگ پہلے کی نسبت پاکستان ڈراموں کو زیادہ پسند کررہے ہیں۔پہلے ہر گھر میں صرف بھارتی ڈراموں ہی چلتے تھے۔لیکن پاکستان میں جب سے اچھے ڈرامے بننا شروع ہو ئے ہیں لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔
جاوید رضوی ؤ نے کہا ہماری شوبز انڈسٹری پر دوبارہ عروج اک دور شروع ہو چکا ہے۔ہمارے اداکاروں کو بھارت جانے کی بجائے یہاں کام کرنا چاہیے جو عزت ان کو یہاں ملتی ہے وہ بھارت جا کر کبھی نہیں مل سکتی۔

مزید :

کلچر -