راحت فتح کا میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پراظہار افسوس

راحت فتح کا میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پراظہار افسوس

  

لاہو ر(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خاں نے بھارت کے مقبول میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میوزک انڈسٹری کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں راحت فتح علی خاں کا کہنا تھا کہ آج کا دن میوزک کے لئے سیاہ دن ہے، کیونکہ واجد خان آج ہم سے جدا ہوگئے ہیں، وہ بہت کمال کے میوزک کمپوزر اورعمدہ انسان تھے اور یہ ایسا ناقابل تلافی نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ور یہ دکھ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا بلکہ جب تک ہم ہیں ہمیں اس دکھ کے ساتھ ہی جینا پڑے گا۔راحت فتح علی خاں نے کہا کہ ساجد خان اور واجد خان کی جوڑی نے بالی ووڈ کے میوزک کو ایک ایسے مقام پر پہنچایا، جس کی مثال نہیں ملتی، ان کے بنائے گیتوں نے پوری دنیا میں دھوم مچائی، مجھے بھی ان کے ساتھ دبنگ سیریز سمیت دیگر فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، وہ واقعی ہی بہت سمجھدار اور جانکار موسیقار تھے، ان کے ساتھ بہت سی یادیں میرے پاس ہیں۔راحت فتح علی خاں نے واجد خان کی فیملی سے بھی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ان کا کہنا تھا کہ واجد بھائی آپ نے بہت جلدی کی۔

مزید :

کلچر -