لاک ڈاؤن کے دوران فنکاروں کی شادی اچھی خبر،شائستہ لودھی

لاک ڈاؤن کے دوران فنکاروں کی شادی اچھی خبر،شائستہ لودھی

  

لاہور(فلم رپورٹر)میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے دوران قرنطینہ میں رہتے ہوئے اْن کیلئے واحد اچھی خبر شوبز ستاروں کی شادیوں کی ہے۔شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والے شوبز اداکاروں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کے دنوں میں ہمیں زیادہ خوشیوں کی ضرورت ہے اور ایسے میں شوبز ستاروں کی شادی کی خبریں ہی اچھی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ عالمی وبا سچی محبتوں کے راستے میں نہیں ا?رہی اور سچی محبت کرنے والے اپنی اپنی راہ پر گامزن ہیں۔انہوں نے لکھا کہ شوبز جوڑیاں اپنی شادی کی خبریں دے کر لوگوں کی توجہ ایک اچھی جگہ مرکوز کروارہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ زندگی چلتی رہتی ہے اور امید دلاتی ہے کہ اچھی چیزیں بْرے وقت میں بھی ممکن ہیں

مزید :

کلچر -