ثمن رائے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات
لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب نے ثمن رائے کو لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے بعد جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم عظیم ثقافتی اقدار کے وارث ہیں جن کا فروغ اولین ترجیح ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری کا م کو ترجیح دی ہے اور مستقبل میں بھی کوشش ہوگی کہ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقہ سے ادا کرسکوں اداکارہ کی ترقی وترویج میری اولین ترجیحات میں شامل ہے امید ہے کہ ادارہ کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکوں گی۔الحمرا کے پلیٹ فارم سے ادب و ثقافت کی ترویج وترقی کے لئے بھر پور وسائل برؤے کا ر لائیں گے۔یاد رہے کہ ثمن رائے اس سے پہلے ڈی جی پلاک بھی رہ چکی ہیں۔