کوئٹہ،جبران خان کے لواحقین کو انصاف دیا جائے،ماہرہ خان

کوئٹہ،جبران خان کے لواحقین کو انصاف دیا جائے،ماہرہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں قتل ہونے والے جبران خان کے لواحقین کو انصاف دیا جائے۔ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لواحقین کو انصاف دلوا کر مثال قائم کریں، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کر کے فرار ہو سکتے ہیں، ان کو نہ جانے دیں۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ کتنی آنکھیں سوئیں گی، ہر سوال کا جواب احتساب بس، احتساب۔انہوں نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری کو مخاطب کیا ہے۔

، اس کے علاوہ ہیش ٹیگ کے ساتھ ’جسٹس فار جبران‘بھی لکھا ہے۔

مزید :

کلچر -