اداکارہ فریال محمود کا شوہر کے لئے پیار بھرا پیغام
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ فریال محمود نے شوہر دانیال راحیل کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ وہ دانیال راحیل کو شوہر کی صورت میں قبول کرتے ہوئے وعدہ کرتی ہیں کہ وہ یہ رشتہ پوری ایمانداری سے نبھائیں گی اور پوری زندگی ایک دوسرے کے لئے آسانیاں کرتے ہوئے گزاریں گی اور ہمیشہ آپسی ذہنی ہم آہنگی قائم رہنے کے لئے دعا گو رہیں گی اور کوشش ہوگی کہ میرے شوہر کو مجھ سے کبھی کوئی شکایت نہ ہو۔
۔ اداکارہ حال ہی میں دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں اداکارہ فریال نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میری وجہ سے میرے شوہرکو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور اس رشتہ کو دونوں ایمانداری کیساتھ نبھائیں۔