شہروز اور صدف کنول کی شادی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

شہروز اور صدف کنول کی شادی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

  

لاہور(فلم رپورٹر)صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے تمام ہی پلیٹ فارم پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔جیسے ہی دونوں کی جانب سے شادی کی تصاویرپوسٹ کی گئیں تھیں اس کے بعد دونوں ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جہاں شہروزسبزواری کی پہلی بیوی سائرہ یوسف کو اپنے علیحدگی کے فیصلے پرخوب سراہا جارہا ہے جب کہ صدف کنول اورشہروزسبزواری پرخوب تنقید جاری ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ دنیا میں یہ پہلی شادی ہے جس میں مبارک باد کم اور برا بھلا زیادہ کہا جارہا ہے۔

جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ شہروزسبزواری نے خزانہ کی جگہ کچرے کو چن لیا ہے۔ایک اورصارف نے صدف کنول کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ انسان کوا?س پاس ا?ستین کے سانپوں سے ہوشیاررہنا چاہیئے۔مختلف صارفین کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ خدا سب کوان لوگوں سے بچائے جو ایک دوسرے کا گھربرباد کرتے ہیں۔دوسری جانب متعدد فنکاروں نے سائرہ یوسف اپنے علیحدگی کے فیصلے پرخوب سراہا اورانہیں ملکہ قرار دیا اور کہا کہ وہ شہروز سبزواری سے زیادہ بہتر انسان کی حقدارہیں۔سائرہ اورشہروزنے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے۔

مزید :

کلچر -