گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’Te Quiero‘ریلیز

گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’Te Quiero‘ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’Te Quiero‘ریلیز ہوگیا ہے۔انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے ’Te Quiero‘ کی 3 منٹ 45 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو شیئر کی جسے اْن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور بہت تیزی سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔آئمہ بیگ کے اِس گانے کا عنوان ہسپانوی زبان میں ہے جس کا اْردو زبان میں مطلب ہے کسی سے اپنی محبت کا اظہار کرنا۔’Te Quiero‘ میں آئمہ بیگ کے ساتھ مشہور نوجوان گلوکار ہادی اْپل بھی ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، دونوں گلوکاروں نے اِس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔آئمہ بیگ اور ہادی اْپل کے اس نئے گانے کو کمپوز کرنے والے شیراز اْپل ہیں۔

مزید :

کلچر -