شکیل شیخ نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کردیا

شکیل شیخ نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کردیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق رکن گورننگ بورڈ اور ایڈوائزر ڈومیسٹک شکیل شیخ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔اپنے ایک بیان میں شکیل شیخ نے کہا کہ پی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا۔انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔

 واضح رہے کہ شکیل شیخ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تاہم ایک قانونی فرم کی جانب سے شکیل شیخ کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد میں وصول کئے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -