انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ویڈیو پروگرام شروع

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ویڈیو ...

  

اسلام آباد  (اے پی پی) انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن(آئی جے ایف) نے کورونا وائرس کی وجہ سے  کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ویڈیو پروگرام شروع کیا ہے جس کو پاکستان فالو کر رہا ہے۔ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے کہاکہ کھلاڑیوں کو اس ویڈیو پروگرام پر عملدر آمدکرناچاہیے۔

  انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے انفرادی ویڈیو پروگرام شروع کیا ہے جس کو دنیا بھر سیمت پاکستان جوڈو فیڈریشن فالو کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے تمام یونٹس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس ویڈیو پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے ویڈیو پروگرام کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -