ایل ڈی اے کا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپر یشن، متعدد دکا نیں، شادی ہال مسمار

ایل ڈی اے کا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپر یشن، متعدد دکا نیں، شادی ہال ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ کینال روڈ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں۔رحمان گارڈن کے قریب موضع ہربنس پورہ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی دکانوں کے پلر مسمار کردیئے۔ کینال روڈ ہربنس پورہ پر غیرقانونی تعمیر کی جانے والی مار کی مکمل طور پر مسمار کر دی گئی۔ رحمان گارڈن فیز فور کے قریب غیر قانونی کمرشل ہال اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ مین کینال روڈ پر عامر ٹاؤن کے قریب غیر قانونی زیر تعمیر دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ سوک سینٹر سبزہ زار میں پلاٹ نمبر 41 پر غیر قانونی کمرشل ہال تعمیر کرنے کے لیے بنائے جانے والے پلر اور شٹرنگ مسمار کر دی گئی۔پلاٹ نمبر 645 بلاک پی سبزہ زار پر غیر قانونی تعمیر کی جانے والی 9 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ پلاٹ نمبر 9 بلاک بی سبزازار پر غیر قانونی تعمیر کیا جانے والا سیکنڈ فلور مسمار کردیا گیا اور کمرشل مقاصد کے لیے زیراستعمال اس کا باقی حصہ سر بمہر کر دیا گیا۔دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ پرانی انارکلی کے علاقے سے بارشوں کے پانی کے اخراج کے لئے بنائی جانے والی ڈرین کا تعمیراتی کام10 دن کے اندر اندر مکمل کیا جائے تاکہ یہاں سڑکوں کی توسیع سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جا سکیں۔اورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی مرمت و بحالی‘ فٹ پاتھوں کی تعمیر‘ پارکنگ کے لئے جگہوں کی تیاری‘ روڈ ڈرینیج کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کام 30جون تک ہر لحاظ سے مکمل کر لئے جائیں۔جی ٹی روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب پیدل سڑک پار کرنے والوں کی سہولت کے لئے اوورہیڈبرج کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -