حکومت صرفمیڈیا کے ذریعے کارکردگی دکھا رہی ہے،عابد صدیقی

حکومت صرفمیڈیا کے ذریعے کارکردگی دکھا رہی ہے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت صرف میڈیا پروپیگنڈہ کے ذریعے اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے کورونا کے خلاف سیاسی قیادت کو متحد کرنے کی بجائے الزامات کا افسوسناک رویہ اپنا رکھا ہے۔

غریب عوام کیلئے سرکار کے دروازے بند ہیں عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے گراں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں۔ پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مقررہ قیمتوں کی بجائے 170روپے زائد تک فروخت ہو رہی ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کے لئے پالیساں بنائیں جن کو بعد میں آنے والی حکومتوں کی مجبوری ہے کہ انہیں پر عمل پیرا رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -