ڈی سی آفس کے 12ملازمین میں کورونا کی تصدیق، گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا

  ڈی سی آفس کے 12ملازمین میں کورونا کی تصدیق، گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا

  

لاہور(اپنے نمائند سے سے)ڈی سی افس میں ملازمین کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے بے احتیاطی،سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال نظر انداز، ڈی سی آفس کے 12 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس سے 188 افراد کے نمونے لئے گئے تھے، کورونامریض سامنے آنے پر ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا، ضلعی انتظامیہ نے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیامزید ملازمین کے ٹیسٹ کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کی ڈیوٹی ڈی سی افس لگا دی گئی کرونا کی تصدیق ہونے والے مریضوں میں عبدالحامد، محمد اصغر، ملک وارث، محمد عمر جمیل، محمد افضل، عثمان شاہد,حافظ محمد ندیم،ناہید، عارف،محمد واجد،ندیم اختر،اور قدیر علی شامل ہیں کرونا کی تصدیق ہونے والے ڈی سی افس کے 12 ملازمین کو فوری گھروں میں قرنطینہ کروا دیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -