مسلم لیگ(ق) کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،زیبا ناز

  مسلم لیگ(ق) کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،زیبا ناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ق کی رہنما زیبا ناز نے کہا ہے کہ قیادت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اس لیے عوام چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت کے دور کو سنہری دور قرار دیتے ہیں وہ گزشتہ روز اندرون شہر دہلی گیٹ محلہ الف شاہ میں (ن) لیگ کے رہنماؤں اور گجر برادری کی سرکردہ شخصیات قاسم گجر کی (ق) لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر عبدالرحمان گجراور دیگرنے خطاب کیا۔ زیبا ناز نے کہا چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویز الہی کی قیادت میں مسلم لیگ کا قافلہ رواں دواں ہے اورجو آج ن لیگ کو چھوڑ کر(ق) لیگ میں شامل ہوئے ہیں یہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ملک کی دولت لوٹنے والی جماعت کو چھوڑکر پاکستان کی خالق جماعت میں شمولیت کی میں ان کو خوش آمدید کہتی ہوں