چوہنگ کے تجارتی مراکز میں گٹروں کے ڈھکن غائب، حادثات معمول

چوہنگ کے تجارتی مراکز میں گٹروں کے ڈھکن غائب، حادثات معمول

  

  

چوہنگ (نامہ نگار) چوہنگ کے بازاروں میں جگہ جگہ مین ہولز کھلے، بارشوں کے موسم میں یہ ہولز انسانوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں کبھی کوئی انسان ان میں گر جاتاہے تو کبھی گاڑی۔مین بازار،چوک جھنڈا، بلال کالونی، شاداب کالونی اور کمبوہ کالونی میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں۔شہریوں کی حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل ہے تاکہ رات کے اندھیرے میں اور بارشوں کے موسم میں کسی بڑے سانحے کا شکار ہونے سے پہلے پہلے ان ہولز پر ڈھکن نصب کرائے جائیں۔اس موقع پر پر مختلف شہریوں ڈاکٹر ندیم،الیاس احمد ودیگر نے کہا کہ حکومت کو اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دینی ہو گی کیونکہ بارشوں کے دوران یہ مین ہول بہت خطرناک ہو جاتے ہیں اور ان میں گرنے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -