پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے،انصر مجید

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے،انصر مجید

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر لیبرپنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے موجودہ معاشی صورتحال کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی انتہائی خوش آئند ہے۔پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزیدکہاکہ اپوزیشن نے ہمیشہ حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہوکر الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران متاثر طبقات کی بحالی کیلئے تاریخی پیکیج دیا۔ انصرمجید خان نے کہاکہ شریف برادران نے عوام کے اربوں روپے لوٹ کر ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے۔

 نئے پاکستان میں کسی کرپٹ سیاستدان کو عوام کا خون نہیں چوسنے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں کی موجودہ سیاسی منظرنامہ میں کوئی جگہ نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -