طویل لاک ڈاؤن سے تاجر کمیونٹی شدید مشکلات کا شکار ہے

طویل لاک ڈاؤن سے تاجر کمیونٹی شدید مشکلات کا شکار ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں طویل لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں کے باعث تاجر کمیونٹی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ کاروبار کے مخصوص اوقات کاراور دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں ودیگر اخراجات نکالنے مشکل ہورہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت رواں بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دے تاکہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا یہ طبقہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوکر ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -