نعیم میر کی تاجر برادری کی فلاح کے لئے مثالی خدمات ہیں

  نعیم میر کی تاجر برادری کی فلاح کے لئے مثالی خدمات ہیں

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنما ہال روڈ شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کی تاجر برادری کیلئے جدوجہد بے مثال اور انتہائی قابل تحسین ہے۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں گھروں میں کسمپرسی کا شکار تاجر ہوں یا مزدور دیہاڑی دار نعیم میر نے آگے بڑھ کر اُن کی جنگ لڑ ی ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری ٹیکسوں کا نفاذ ہو یا حکومتی تاجر کش اقدامات نعیم میر کی قربانیاں ہمیشہ تاریخ کے ماتھے کا جھومر رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -