نیب نے ضلعی انتظامیہ سے الکبیر ٹاؤن کا سارا ریکارڈ مانگ لیا

نیب نے ضلعی انتظامیہ سے الکبیر ٹاؤن کا سارا ریکارڈ مانگ لیا

  

لاہور اپنے نمائندے سے)الکبیر ٹاؤن کے خلاف شکایات پر جانچ پڑتال کا معاملہ،نیب لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو الکبیر ٹاؤن، الکبیر ریذیڈنشیا اور الکبیر اپارٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ فوری فراہم کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیاجس میں کہا گیا ہے کہ الکبیر ٹاؤن کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے پہلے بھی مراسلہ لکھا گیا مگر تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا،نیب انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو الکبیر ٹاؤن، الکبیر اپارٹمنٹ اور الکبیر ریزیڈنشیا کے سپانسر چوہدری اورنگزیب کا مکمل ملکیتی ریکارڈ، زمین حقدران رجسٹر، روزنامچہ اور خسرہ گرداوری سمیت دیگر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کردی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -