موجودہ حکمرانوں سے ریلیف کی توقع فضول ہے،رانا عیش بہادر

موجودہ حکمرانوں سے ریلیف کی توقع فضول ہے،رانا عیش بہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے بانی رہنما رانا عیش بہادر ایڈووکیٹ اور رانا اکرم نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ چونکہ موجودہ حکمران ایک سلیکٹیڈ حکمران ہیں اس لئے ان سے کسی قسم کی کوئی ریلیف کی توقع نہ رکھی جائے ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ان کی طرف سے آخر حکومت کون کررہا ہے ان کے دور حکومت میں اب تک بڑے بڑے بحران سامنے آئے مگر ان کو علم ہی نہیں ہے کہ ان بحرانوں نے کس کی وجہ سے جنم لیا ہے حالیہ آٹا چینی کا بحران بھی ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اور یہ بحران ثابت کرتا ہے کہ حکومت کرناان کے بس کی بات نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -