معاشی ناہموار حالات میں عوام کو ریلیف ملنا کسی نعمت سے کم نہیں

معاشی ناہموار حالات میں عوام کو ریلیف ملنا کسی نعمت سے کم نہیں

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لبرٹی ٹریڈرز ایسویسی ایشن کے صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومت کا انتہائی متاثر کن فیصلہ ہے۔ ملک بھر میں معاشی ناہموار حالات میں عوام کو ریلیف ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا انحصار پٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے۔

جس سے معیشت چلتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک وقوم کو بہتری اور روشن اور درخشندہ حالات کی طرف لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -