وقف املاک بورڈ افسران کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی والدہ کی وفات پر تعزیت
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فواد،ایڈمنسٹریٹر لاہور وہاب گل،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل ریاض احمد،لیگل ایڈوائزر ناصر احمد اعوان،ڈپٹی سیکرٹری لینڈ حافظ ناصر اور کنٹرولر اکاونٹس محمد اختر خان چانڈیو نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے فاتحہ کی۔