پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام خوار ہو رہے ہیں،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام خوار ہو رہے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تو تب سے ہی عوام مہنگائی کے جن کے ہاتھوں زلیل و خوار ہو رہے ہیں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آنا حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی کیفیت کا شکار ہے۔

اُس کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا کوئی ویژن ہی نہیں تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں جس کی مثال ماضی میں بھی نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی لیکن حکومت اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کررہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا اب عملی طور پر حکمران کچھ کریں وگرنہ گھر جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -