ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرضوں کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی گئی،سعدیہ سہیل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرضوں کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی گئی،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرضہ انکوائری کمیشن نے 24ہزار ارب روپے کے ملکی وغیرملکی قرض کے استعمال میں بے ضابطگیوں اور خورد برد سے متعلق تحقیقات مکمل کرتے ہوئے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں 2008سے 2018کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طورپر 1ہزار ارب روپے سے زائد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی نشاندہی کرکے دونوں اپوزیشن جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی ہے۔

اورنج لائن ٹرین صحت اور تعلیم کے شعبے سمیت 1ہزار سے زائد منصوبوں کی انکوائری کی گئی۔ اکنامک افیئرڈویژن، وزارت خزانہ سمیت مختلف وفاقی وصوبائی وزارتوں کے اعلیٰ حکام پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے قرضوں سے پاکستان میں شروع ہونیوالے منصوبوں کی کامیابی کی 25تا30فیصد شرح کو بھی مدنظر رکھا گیا۔