آٹا،چینی اور گھی بحران کے ذمہ داران کو سزا دی جائے،سجادنذیر

آٹا،چینی اور گھی بحران کے ذمہ داران کو سزا دی جائے،سجادنذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ ہم تو شروع سے ہی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ آٹا گھی اور چینی کے بحران جن لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ان لوگوں کے نام نہ صرف قوم کے سامنے لائے جائیں بلکہ ان کو قرار واقعی سزا دیکر ان کو مکمل بے نقاب بھی کیا جائے اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس ایشو میں جن لوگوں کے نام آئے ہیں ان کو کوئی سزا دیتی ہے یا پھر ان کو نشان عبرت بناتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا ہے اس میں حکومت کی انتظامی نااہلی مکمل طور پر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

اور اب بھی حکومت نے باتوں سے آگے بڑھ کر کوئی عملی کام نہ کیا تو قوم ان کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اس بحران کا ذمے دار کون ہے اور ان لوگوں کے خلاف حکومت نے کیا ایکشن لیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -