وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جون کے لئے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔ اس اقدام سے جہاں عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا وہیں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے۔

۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کرنے پر وزیر اعظم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے روزمرہ کی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو ریلیف حاصل ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -