روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ ناقابل قبول ہے،سمیراکومل

روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ ناقابل قبول ہے،سمیراکومل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)روٹی اور نان کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔روٹی اور نان کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ناقابل قبول ہے۔آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نان اور روٹی کی قیمت پہلے ہی بڑھادی گئی ہے۔پنجاب میں روٹی 10 روپے اور نان 12روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔پنجاب حکومت آٹے کی قیمت کا درست تعین کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

غریب عوام پہلے مہنگائی اور غربت کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نان اور روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2018سے پہلے والے ریٹ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔پنجاب کے عوام مزید مہنگی روٹی کے متحمل نہیں ہیں۔لاک ڈا?ن اور بیروزگاری نے غریب کی پہلے ہی کمر توڑ دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -