حکومت کورونا کی روک تھام کے لئے مثبت فیصلے کرے،حافظ شاہد حسین

حکومت کورونا کی روک تھام کے لئے مثبت فیصلے کرے،حافظ شاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدر ڈاکٹر حا فظ شاہد حْسین نے کہا ہے کہ پڑوس ممالک میں کورونا وئرس میں اضافے کے باوجود شاپنگ مال ہوٹلز کھول دیے گئے،حکومت کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکے اور معاشی استحکام کیلئے مثبت فیصلے کرئے،عوام معاشی طور پر بد حالی اور بھوک سے پریشان حال ہیں۔


،کاروبار مکمل طور پر کھولنے دیا جائے کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا جائے،معاشی بد حالی کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے،عوامی مسائل ومشکلات کو دور کرنا بھی حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے،لاک ڈاؤن کو ختم کرکے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنائی جائے،ملک کے حالات کی روشنی میں معاشی پالیسیاں مرتب اور لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جائے، حا فظ شاہد حْسین نے کہا کہ کورونا وائرس وباء سے اموات کم اور ہارٹ اٹیک وڈپریشن سے اموات زیادہ ہورہی ہیں،سفید پوش پریشان حال ہیں حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ اس کی روح کے مطابق پورے نہیں ہوئے،گھرگھر راشن کی تقسیم کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے کورونا وائرس کا خاتمہ چاہتے ہیں حکومت صرف اقدامات سے کام نہ چلائے بلکہ غریبوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے بھی عملی طور پر کام کرئے، غریب ومستحق اور سفید پوش بھوکے رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں،عوام کو معاشی ریلیف اور راشن پیکیج کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے عوامی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے۔