وقف املاک بورڈ نے 10مرلہ اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرا لی

وقف املاک بورڈ نے 10مرلہ اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرا لی

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کی ناجائز قابضین اور ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائی مانگٹانوالہ روڈ پر کارروائی کر کے 10مرلہ قیمتی اراضی پر ناجائزقبضہ واگزار کرو ا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ زون وہاب گل کی ہدایا ت پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ فلک شیر چٹھہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مانگٹانوالہ روڈ پر بورڈ کی 10مرلہ قیمتی اراضی پر ناجائز تعمیر ات کرکے اپنا قبضہ میں لے لی اور ناجائز تعمیر کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کر کے ملزمان کو گرفتار کروا دیا۔ایڈمنسٹریٹر وہاب گل نے بر وقت کاروئی پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اور عملہ کی تعریف کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہا۔

انکا کہنا تھا کہ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمدکے احکامات کے مطابق بورڈ کی اراضی پر ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -