حکومت مزدور طبقات کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے،سجاد بلوچ

حکومت مزدور طبقات کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے،سجاد بلوچ

  

لاہو(پ ر)مسلم لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے مسلم لیگ ہاؤس میں آئے ہوئے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مزدوروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے کوروناوائرس کی وجہ سے مزدور طبقہ پس چکا ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر لیبرونگ پنجاب رانا محمد حفیظ اور جوائینٹ سیکرٹری پنجاب عمران اویسی نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کررونا وائرس کی وجہ سے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔

حکومت مزدوروں کیلئے بجٹ میں خصوصی پیکج کا اعلان کرے جس سے مزدوروں کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اور انہیں بھی زندگی گزارنے کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں اور مزدور طبقہ بھی اپنی زندگی میں بہتری لاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -