احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا سے بچا جا سکتا ہے،رانا جاوید عمر

احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا سے بچا جا سکتا ہے،رانا جاوید عمر

  

چوہنگ(نامہ نگار) راہنما پی ٹی آئی و صدر علامہ اقبال ٹاؤن رانا جاوید عمر نے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کورونا کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرناچاہیے۔گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا چاہیے اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کرنا چاہیے پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا مریضوں میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ ہمارا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔اگر احتیاطی تدابیر اختیار نا کی گئیں تو مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔

بازاروں میں غیر معمولی رش اور غیر ضروری آمد و رفت کی وجہ سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -