شہباز شریف کوٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر تنقید کرتے شرم آنی چاہیے،غلام محی الدین

شہباز شریف کوٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر تنقید کرتے شرم آنی چاہیے،غلام محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سیکرٹریٹ آفس میں غلام محی الدین دیوان صدر پی ٹی آئی لاہور کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس،احمد علی بٹ، عرفان حسن ایڈوکیٹ،طاہر رشید، فاروق خان، اکبر خان،عدنان سہیل، رانا ساجد، فہیم چوہدری کی شرکت۔ اجلاس میں پارٹی امور،ملکی سیاسی امور اور کرونا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ شہباز شریف کو گھر کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر تنقید کرنے پر شرم آنی چائیے۔

، حکومت بہترین کام کررہی ہے، اپوزیشن کے پاس صبح و شام جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں بچا، عوام کو گمراہ کرنے میں کرپٹ مافیا کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا، شریف برداران نے ملکی خزانے پر ڈاکا ڈالا اور اپنی اولادوں کا اربوں پتی بنایا۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے، اپوزیشن جھوٹا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے مگرپی ٹی آئی اپنے موقف اور نظرئیے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے محنت سے کام کیا،کروناپر قابو پانے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔