عوام کی بیزاری جلد سیاسی بیداری میں بدل جائیگی،الطافشاہد

عوام کی بیزاری جلد سیاسی بیداری میں بدل جائیگی،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کوئی طبقہ حکمرانوں کی اہلیت پراظہاراطمینان نہیں کررہا،عوام کی حکمرانوں سے بیزاری عنقریب سیاسی بیداری میں تبدیل ہوجائے گی اورلوگ جوق درجوق شاہراہوں پرنکل آئیں گے۔

کپتان سمیت ان کے نکھٹو ٹیم ممبرزکروناوباسمیت کسی مافیاکامقابلہ نہیں کرسکتے۔ حکمران کروناکے تناظر میں مسلسل اپنے فیصلے اورمنصوبے تبدیل کررہے ہیں۔حکمرانوں کی نااہلی سے شہریوں کی دشواریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ حکومت کوکروناوبا کی آمد کے کئی ماہ بعدماسک کاخیال آیا۔تاریخ اس عہدکے نااہل حکمرانوں سے کروناوبا کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پرہونیوالی اموات کاحساب ضرور لے گی۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمران اپوزیشن قائدین کواپنے انتقام کانشانہ بنانے کی بجائے اپنی توپوں کارخ فوری طورپرکروناوائرس کی طرف موڑدیں۔ حکمرانوں نے کروناوبا سے متاثرہ شہریوں پرصرف ہونیوالی رقم کے بارے میں جواعدادوشماربتائے ہیں وہ قابل اعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے صوبوں تک ارباب اقتدار نے کروناوبا کیخلاف اقدامات کی آڑمیں کرپشن کابازار گرم کردیا۔حکمران یادرکھیں وہ مقروض پاکستان کاپیسہ ہضم نہیں کرسکتے،ان کایوم حساب زیادہ دور نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -