مولاناغلام محمد سیالوی صداقت کا پیکر اور علم کا سمندر تھے،کاشف اقبال

مولاناغلام محمد سیالوی صداقت کا پیکر اور علم کا سمندر تھے،کاشف اقبال

  

لاہور(پ ر) مولاناغلام محمد سیالوی شرافت، صداقت کاپیکراور علم کا سمندر تھے۔قرآن مجید کی طباعت اوردین کی اشاعت کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ان کی وفات سے پیداہونے والا خلا مدتوں پورانہیں ہوسکے گا۔انجمن ناشران قرآن پاک ان کے ورثا کے غم میں شریک ہے اور دعاگوہے کہ اللہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ ان خیالات کااظہار انجمن ناشران قرآن پاک کے صدر کاشف اقبال، وسیم آفتاب ملک، محمد ابوبکر صدیق، فاروق احمد، خالد مقبول، محمد احمد، ناصر مقبول،چوہدری محمد سرور، محمد اعجاز، محمد سعید،ملک شبیر حسین، جمال الدین افغانی، محمد نعیم اور دیگرعہدیداران نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -