پیمرا کا قادیانیوں کے چینل بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،علماء

پیمرا کا قادیانیوں کے چینل بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،علماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز نے فورتھ پلر میڈیا واچ ڈاگ کے چیئرمین فاروق مرزا کی شکایت پر پیمرا کا تمام کیبل آپریٹر کو قادیانیوں کے تمام چینلز بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور مستحسن فیصلہ ہے۔ پیمرا نے جرأت مندانہ فیصلہ کر کے قادیانیوں کی غیرآئینی نشریات پر بند باندھا ہے اس پر ہم پیمرا کو بھی ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ دریں اثنا علماء نے شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ اور انکی اہلیہ کے مقدس مزارا ت کی شرپسند عناصر کے ہاتھوں بے حرمتی اور مبارک اجساد کی بیحرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -