دینی مدارس اسلامی معاشرے کی عظیم روایات کے امین ہیں،ڈاکٹر ارشاد

دینی مدارس اسلامی معاشرے کی عظیم روایات کے امین ہیں،ڈاکٹر ارشاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)دینی مدارس اور محراب و منبر دین کے علمبردار اسلامی معاشرے کی عظیم روایات کے امین ہیں۔علامہ غلام محمدسیالوی،دین متین کے عظیم سپاہی ہے۔ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر محمدارشاد اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری،ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف پنجاب محمداطہر مسعود نے ایوان اوقاف میں مولانا غلام محمدسیالوی ؒ کی یادمیں منعقدہ "تعزیتی ریفرنس"میں کیا۔

اس موقع پر غلام محمدسیالوی کی بلندی درجات کے لیے خصوصی کروائی گئی۔ ریفرنس میں مولانا مفتی محمداسحاق ساقی الازہری،مولانا احمد رضا سیالوی،مفتی محمدعمران حنفی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا کہ مساجد ومزارات میں کررونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -