عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،مجاہد عبدالرسول

عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صدرسنی تحریک پنجا ب، رہنما اتحاد بین المسلمین، مذہبی سکالرعلامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہا ہے کہ عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، او آئی سی تنظیم فورا ایکشن لیکرحضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کو اصل حالت میں بحالی کو یقینی بنائے،پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل ان واقعات پر خون کے آنسورو رہے ہیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پر یس کلب کے سامنے حضر ت عمر بن العزیز کے مزار کی بے حرمتی کیخلا ف مظاہرہ کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پر علامہ شیر محمد مجتبا ئی، مفتی شفا قت ہمد می، قاری سر فرار سیالو ی، قادری غضنفر سلطانی، مفتی محمد رمضان قادری،علامہ عبد الرو ف قادری، مفتی عبدالجلیل قادری،محمد شفیق قادری و دیگر سنی تحریک کے رہنما بھی موجود تھے انہو ں نے مزید کہا کہ بے حرمتی کے اس دل ہلا دینے والے واقعے سے عالم اسلام کے دل و دماغ لرز اٹھے ہیں، اندوہناک واقعے پر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ اور خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ مزارات کی توہین کرنے والے تکفیریت اور خارجیت کی پیدوار ہیں۔ اللہ کے ولی کے مزار کی بے حرمتی سخت گناہ او ر اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہحضرت عمر بن عبدالعزیزخلافت راشدہ کے طرز پرحکمرانی کر کے تاریخ میں عمر ثانی کا لقب پا چکے ہیں ان کے ساتھ اس قسم کے وحشیانہ سلوک نے پورے عالم اسلام کو مضطرب اور بے چین کردیاہے۔