کینال روڈ سے تجاوزات نہ ہٹانے پر 4 انسپکٹرز کلوز لائن

کینال روڈ سے تجاوزات نہ ہٹانے پر 4 انسپکٹرز کلوز لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کینال روڈ سے تجاوزات نہ ہٹانے پر 4 انسپکٹرز کو کلوز لائن کر دیا،ٹریفک سیکٹر مغلپورہ اور ٹریفک سیکٹر گڑھی شاہو کے پہلی اور دوسری شفٹ کے انچارجز کو کلوز لائن کیا گیا،کینال روڈ پر ریڑھیاں لگنے سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی، سی ٹی او لاہور کی طرف سے تمام سرکل افسران کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور رانگ پارکنگ کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ انچارج ذمہ دار ہو گا،

مزید :

علاقائی -