اقبال ٹاؤن، باغبانپورہ، ستوکتلہ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

  اقبال ٹاؤن، باغبانپورہ، ستوکتلہ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق باغبانپورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے تنویر کے گھر سے 4لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکووں نے حسن کے گھر سے 4لاکھ20ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکووں نے عمیر کے گھر سے1لاکھ 90 ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان گجر پورہ کے علا قہ میں ڈاکووں نے اکرام کے گھر سے1 لاکھ 15ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مغلپورہ میں ڈاکووں نے فرقان کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ اقبال ٹاؤن میں ڈاکووں نے ناظم سے60ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ساندہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے شاہ زمان کی فیملی سے 35 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،اکبری گیٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے نوید کی فیملی سے 20ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ برکی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں اور مصطفی آباد،شاہدرہ ٹاون اور گجر پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -