اے جی آفس کرپشن کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی

اے جی آفس کرپشن کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کرپشن کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوے جبکہ ملزمان کو کورونا وائرس کی وجہ سے جیل حکام نے عدالت میں پیش نہیں کیا، ملزمان میں سینئر ایڈیٹر محمد اعظم نواز، سید احسن علی شاہ، عدیل الرحمٰن، محمد اکرم، سید طاہر حسین، سید وقار علی، قمرالزمان شامل ہیں،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اے جی آفس میں 28 کڑوڑ روپے کی خورد برد کی ہے۔

،ملزم سید طاہر حسین اور سید وقار علی نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر محمد اعظم نواز کے ساتھ مل کر اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خرد برد میں ملوث ہیں ملزمان نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے پیڑول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں بھی خرد برد کی ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،نیب کی جانب سے عدالت کومزید بتایاگیا کہ ملزمان کے خلاف جلد ریفرنس فائل کر دیا جائے گاجس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -