کالے شیشے لگانے پر دو روز میں 679 گاڑیوں کے چالان کئے گئے

کالے شیشے لگانے پر دو روز میں 679 گاڑیوں کے چالان کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدکی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی کالے شیشے،غیر قانونی نیلی بتی اور پولیس فلیشر لائیٹ لگانے والوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں جاری ہیں، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے بتایا ہے کہ کالے شیشے لگانے پر دو روز میں 679 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔ صدر ڈویژن میں 400 گاڑیوں جبکہ سٹی ڈویڑن میں 279 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ غیر قانونی طور پر نیلی لائیٹ لگانے پر 65 گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح پولیس فلیشر لائیٹ لگانے پر 11 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔

اور پانچ سو سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے رضاکارانہ طور پر کالے شیشے اتار دیے۔ سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران اور ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی نیلی بتی، سبز نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور پولیس فلیشر لائیٹ لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے اور پرائیویٹ گاڑی پر سبز نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور پر نیلی لائیٹ استعمال پر گاڑی تھانے میں بند کروائی جائے۔ سید حماد عابد نے کہا کہ گاڑیوں پر سیاہ شیشے اور غیر قانونی ریوالونگ لائٹ لگانے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے گاڑیوں سے سیاہ شیشے، غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس فوری طور پر اتار دیں۔ غیر قانونی طور پر سبز نمبر پلیٹس، نیلی بتی لگانا قانونی جرم ہے۔

مزید :

علاقائی -