پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہورمیں 8مئی سے جاری کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی رجسٹریشن عمل جاری ہے۔ابتک 800 سے زائد رضاکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار کونسلز کی سطح پر کام کریں گے۔ٹائیگر فورس حکومتی ہدایات کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرے گی۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورس کے طور پر سرگرم عمل ہے۔

موجودہ حالات میں لاہور پولیس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -